۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے بغداد میں نماز عید الاضحی کے خطبوں میں تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین عرب اور اسلامی امت اور تمام دنیا کی آزاد اور با ضمیر قوموں کا بنیادی مسئلہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے بغداد میں نماز عید الاضحی کے خطبوں میں کہا کہ فلسطین کی حمایت واجب ہے، صیہونی حکومت کی صرف زبانی مذمت کا کوئی فائدہ نہیں۔

عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ نے بغداد میں نماز عید الاضحی کے خطبوں میں تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین عرب اور اسلامی امت اور تمام دنیا کی آزاد اور با ضمیر قوموں کا بنیادی مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت کی طرف سے استکبار اور تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف زبانی مذمت تک محدود رہنا بے سود ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کا ادراک دنیا دیر سے کر رہی ہے۔

عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا: عراق پر واجب ہے کہ وہ اس منصفانہ اور جائز مسئلہ کی حمایت میں اپنا اہم کردار ادا کرے اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عرب اور اسلامی اقوام کے ضمیروں کو بیدار کرنے میں ایک موثر عنصر بنے۔

سید حکیم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لیے ہمارے پاس بہت ساری سہولیات اور اوزار موجود ہیں، کہا: فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے ہم سب خدا، تاریخ اور آنے والی نسلوں کے سامنے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی خطے میں اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات اور تعاون میں نمایاں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس سے ہم ان تعلقات کو اسٹریٹجک منصوبوں میں تبدیل کرنے اور دولت سے بھرے اس خطے کی واپسی کے لیے پہلے سے زیادہ کوشش کرنے پر مجبور ہیں۔

عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ قوموں کے مفادات اور ملکوں کی سلامتی اور ہمارے علاقے کی خوشحالی ہمارے اتحاد و یکجہتی اور کل کے اختلافات کو پس پشت ڈالنے سے مشروط ہے۔

وزیر اعظم اور ان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے حجۃ الاسلام سید حکیم نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو سماجی اور سیاسی حمایت کی زیادہ ضرورت ہے، ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں اور ایک ہی قسمت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .